بلاول بھٹو زر داری

صورتحال کے پیش نظر قوم کو مسیحاؤں کی ضرورت ہے، بلاول بھٹو زر داری

کراچی(عکس آن لائن)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ صورتحال کے پیش نظر قوم کو مسیحاؤں کی ضرورت ہے۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے اپنی ٹوئٹر پر کہا کہ اس وقت کورونا کے خلاف جنگ جیتنے کے لیے ڈاکٹروں کی ضرورت ہے۔

بلاول بھٹونے ٹوئٹرپرایک لنگ بھی شیئرکیا جس میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر یہاں اپلائی کریں کیونکہ مسیحاؤں کی قوم کوضرورت ہے۔شیئر کرایا گیا لنک محکمہ صحت ‘ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ویلفیئرڈیپارمنٹ سندھ’ کا ہے جس میں کورونا کی ایمرجنسی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ڈاکٹروں کی 6 ماہ کے لیے کنٹریکٹ کی بنیاد پر بھرتیاں کی جارہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں