آٹے

صوبے بھر کے رمضان بازاروں میں 10 کلو آٹے کے 55لاکھ22 ہزار 419 تھیلے فروخت ہو چکے ہیں’ رپورٹ

لاہور(عکس آن لائن)محکمہ صنعت وتجارت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ رمضان بازاروں کی مانیٹرنگ رپورٹ کے مطابق صوبے بھر میں قائم رمضان بازاروں میں اب تک 10 کلو آٹے کے 67لاکھ 1ہزار 194 تھیلے فراہم کیے گئے ہیں۔جن میں سے375 روپے فی تھیلہ کے حساب سے 55لاکھ 22 ہزار 419 تھیلے فروخت ہو چکے ہیں 2 مئی کو رمضان بازاروں میں 3 لا کھ 11 ہزار159 تھیلے فراہم کیے گئے جن میں سے 2 لاکھ 79 ہزار 918 آٹے کے تھیلے فروخت ہوئے۔مزید براں شوگر ملوں سے اب تک 22366046کلو گرام چینی اٹھائی گئی جس میں سے14102735کلو گرام چینی فروخت ہوئی۔ 2 مئی کو شوگر ملوں سے 7لاکھ 39 ہزار 645 کلو گرام چینی اٹھائی گئی اور رمضان بازاروں میں 10 لاکھ 10 ہزار 236کلو گرام چینی 65روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق رمضان بازاروں میں اب تک مرغی کا گوشت1275587 کلو گرام فروخت ہوا جب کہ69148 درجن انڈے فروخت ہوئے۔

2مئی کو رمضان بازاروں میں مرغی کا گوشت 352 روپے فی کلو گرام جبکہ کھلی مارکیٹ میں 362 روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت ہوا۔ جبکہ انڈے رمضان بازاروں میں 133 اور کھلی مارکیٹ میں 138 روپے فی درجن کے حساب سے فروخت ہوئے۔ رمضان بازاروں میں قائم زرعی فیئر پرائس شاپس پر پیاز، آلو، ٹماٹر سمیت دیگر 13 اشیا ضروریہ نوٹیفائیڈ ڈی سی ریٹس سے 25 فیصد کم قیمتوں پر فروخت ہوئیں جبکہ کھلی مارکیٹ میں اشیا ضروریہ کی اوسط قیمتیں،20 کلو آٹے کا تھیلہ 872 روپے، گھی 250روپے فی کلو گرام، باسمتی چاول 128، مٹن 815، بیف 413، مرغی کا گوشت 355، دال چنا128، دال مسور136، دال ماش 239، دال مونگ 194، چینی 85، آلوفریش51، ٹماٹر25، پیاز22روپے فی کلو، روٹی7 روپے، دودھ 82 روپے فی لیٹراور انڈے 140 روپے فی درجن رہی۔ رمضان المبار ک کے دوران اشیا ضروریہ کی طلب و رسد قیمتوں اور معیار کی مانیٹرنگ کے لیے 1201 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں اور اِن مجسٹریٹس نے 2 مئی کو 10 ہزار 469 انسپکشنز کیں۔1349 اوور چارجنگ، ذخیرہ اندوزی اور دیگر خلاف ورزیاں سامنے آئیں جن پر 30مقدمات درج ہوئے اور 26 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ خلاف ورزیوں پر 18 لاکھ 96 ہزار200 روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ ضلع گوجرانوالہ میں خلاف ورزیوں پر سب سے زیادہ2لاکھ63 ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا جبکہ ساہیوال اور جھنگ کے اضلاع میں کوئی جرمانہ عائد نہیں ہوا۔ ناپ تول کے پیمانوں کی چیکنگ کے لیے 1471انسپکشنز کی گئیں، 19 خلاف ورزیاں سامنے آئیں جن پرقانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں