ڈاکٹریاسمین راشد

صوبائی وزیر ڈاکٹریاسمین راشدکا سروسز ہسپتال میں ڈرماٹولوجی اورنئے تیارہونے والے ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کا دورہ

لاہور(عکس آن لائن) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے سروسز ہسپتال میں ڈرماٹولوجی اورنئے تیارہونے والے ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کیا۔اس موقع پر پرنسپل سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز پروفیسرڈاکٹر محمودایاز،پروفیسرڈاکٹرکامران،پروفیسرڈاکٹر طیبہ وسیم،ڈاکٹر شعیب،ڈاکٹرشہباز نعمان،پروفیسرجاویدچوہدری اور ڈاکٹر سیمی کے علاوہ دیگرڈاکٹرزبھی موجودتھے۔پرنسپل پروفیسرڈاکٹرمحمودایاز نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد کو ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں نئی جدیدمشینری اور مریضوں کی دی جانے والی طبی سہولیات سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ سرکاری ہسپتالوں میں جدید بائیومیڈیکل مشینری فراہم کرکے مریضوں کو سہولت دی جارہی ہے۔

پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کی استعدادکاربڑھائی جارہی ہے اور صوبے میں کئی دہائیوں سے سرکاری ہسپتالوں کی طرف توجہ نہیں دی گئی۔آبادی کے اضافہ کے باعث سرکاری ہسپتالوں میں بستروں کی تعدادکم ہوگئی ہے۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ پنجاب میں نئے ہسپتال بنائے جارہے ہیں۔وزیراعظم صحت اقدامات کے تحت سرکاری ہسپتالوں کو اپ گریڈ کیاجارہاہے۔صحت انصاف کارڈ کے ذریعے مستحق خاندانوں کو نجی ہسپتالوں میں بہترین طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔موجودہ حکومت نے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے بستروں کی تعداد میں اضافہ کیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں