وزیر داخلہ

صرف ایک ارب ڈالر کے لئے آئی ایم ایف نے تگنی کا ناچ نچا دیا، وزیر داخلہ

اسلام آباد(نمائندہ عکس)وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ صرف ایک ارب ڈالر کے لئے آئی ایم ایف نے تگنی کا ناچ نچا دیا ہے، ہر قیمت پر آئی ایم ایف سے مذاکرات کرنا لازمی تھا۔ آئی ایم ایف سے غلط معاہدہ کیا گیا جو خامیوں سے بھرپورتھا اور شرائط بھی صحیح نہیں تھیں، ہفتہ کو اسلام آباد میں شہدا پولیس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہا کہ کوشش کی پیٹرول کی قیمتیں نہ بڑھانا پڑیں,یہ بھی سوچا کہ کہ قیمتیں بڑھانے کے بجائے الیکشن میں چلے جائیں لیکن الیکشن میں جاتے تو ملک دیوالیہ ہوجاتا۔

پاکستان کی معیشت اور امن و امان کی صورتحال ساری قیادت کے مل بیٹھ کربات کرنے سے حل ہوگی،انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت نے صرف فرح گوگی اوراحسن گجر کی تقدیر بدلی۔ملک کے لئے کچھ کرسکتے تو چار سالوں میں کرلیتے۔ ایک شخص کے علاوہ سب اکٹھے ہیں۔ ایک شخص ہرایک کو گالی دیتا ہے،رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ جس شخص کی آنکھ کے اشارے سے ملک ہل جاتا تھا آج وہ خود ہل بھی نہیں سکتا۔

شہدا کی قربانی قوموں کی تقدیر کو بدلتی ہے۔ شہید کا قرض تو پوری قوم پر ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں