صدر مملکت

صدر مملکت کا کوئٹہ دھماکے پر گہرے رنج وغم کا اظہار

اسلام آباد (عکس آن لائن)صدر مملکت عارف علوی نے گزشتہ روز کے کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔

صدرمملکت نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ ملک دشمن عناصر پاکستان کا امن وسکون برباد کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ رمضان میں ایسی مذموم کارروائی کرنے والے ملک اور اسلام کے دشمن ہیں۔اس موقع پر صدر مملکت نے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں