ڈاکٹر عارف علوی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی کراچی دھماکہ کی شدید مذمت

اسلام آباد(نمائندہ عکس)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے کراچی میں دھماکے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دھماکے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اہل خانہ سے اظہار ہمدردی اور ان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے بھی دعا کی۔واضح رہے کہ کراچی کے مصروف ترین کاروباری مرکز صدر میں کوسٹ گارڈ کی گاڑی کے نزدیک ہونے والے دیسی ساختہ بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں