ڈاکٹر ظفر مرزا

صحت کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لانا میرا مشن ہے، ظفر مرزا

اسلام آباد(عکس آن لائن) معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لانا میرا مشن ہے۔تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے صحت کی زیر صدارت بچوں کو بیماریوں سے بچانے کے پروگرام کا جائزہ اجلاس ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے ظفر مرزا نے کہا کہ ہمارا مقصد بچوں کو خطرناک بیماریوں سے بچانا ہے۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پروگرام کے ورکرز، منیجرز اور پارٹنرز کو ذمہ داری نبھانا ہوگی، یونیورسل ہیلتھ کوریج کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج 100 فیصد یقینی بنانا ہوگی، وزیراعظم عمران خان کے قریب صحت اولین ترجیح ہے، صحت کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لانا میرا مشن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں