صحت کارڈ منصوبہ

صحت کارڈ منصوبہ گیم چینجر ثابت ہوگا،یاسمین راشد

لاہور (نمائندہ عکس ) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا ہے کہ صحت کارڈ منصوبہ گیم چینجرثابت ہوگا، وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پنجاب کی سوفیصدعوام کو نیاپاکستان قومی صحت کارڈ کی فراہمی ریاست مدینہ کی جانب بنیادی قدم ہے، صحت کارڈ کے ذریعے عوام سالانہ دس لاکھ روپے تک کے مفت علاج کی سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔ نیا پاکستان قومی صحت کارڈ سے متعلق آگاہی کیلئے عوام سے براہ راست گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ حکومت صوبے کی عوام کو صحت کارڈکی سہولت فراہم کرنے کیلئے چارسوارب روپے کی خطیررقم خرچ کررہی ہے۔

ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب کی عوام کو صحت کارڈ کے ذریعے کسی بھی منتخب سرکاری ونجی ہسپتال سے مفت علاج کی سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔ صوبائی وزیرصحت نے کہا کہ عوام میں نیا پاکستان قومی صحت کارڈ سے متعلق خصوصی آن لائن آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا ہے جبکہ یہ منصوبہ گیم چینجرثابت ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ صحت کارڈ سے متعلق عوام کی رہنمائی کیلئے تمام منتخب سرکاری ونجی ہسپتالوں میں ہیلپ کانٹرزقائم کیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں