صادق سنجرانی

صادق سنجرانی سے پاکستان تحریک انصاف کی ناراضیگی ختم نہ ہو سکی، عہدے سے استعفیٰ دینے پر زور

اسلام آباد (نمائندہ عکس)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے پاکستان تحریک انصاف کی ناراضی ختم نہ ہو سکی جس کے بعد پی ٹی آئی سینیٹرز کی صادق سنجرانی سے عہدے سے استعفیٰ دینے پر مشاورت تیز کر دی گئی

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی سینیٹرز اور چیئرمین سینیٹ کے درمیان ملاقات پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوئی جس میں چیئرمین سینیٹ کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے پر زور دیا گیا۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے سینیٹرز نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو پیغام پہنچایا کہ استعفیٰ نہ دیا تو سینیٹ میں تحریک عدم اعتماد لائی جائیگی۔ذرائع کے مطابق صادق سنجرانی نے جواب میں کہا کہ آپ تحریک عدم اعتماد لے آئیں میں مقابلہ کروں گا۔چیئرمین سینیٹ کی صدر مملکت عارف علوی سے ایوان صدر میں بھی ملاقات ہوئی تھی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں بھی صدر مملکت کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کو استعفیٰ دینے کا مشورہ دیا گیا ذرائع کہنا ہے کہ پی ٹی آئی صادق سنجرانی کے سینیٹ میں کردار سے خوش نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں