صادق سنجرانی

صادق سنجرانی سے زمبابوے کے پاکستان کے نامزد سفیر کی ملاقات ،دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ پر گفتگو

اسلام آباد (عکس آن لائن)چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی سے زمبابوے کیلئے پاکستان کے نامزد سفیرمرادبصیرنے پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ پر گفتگو کی گئی ۔ منگل کو ہونے والی ملاقات میں چیئرمین سینیٹ نے زمبابوے میں بطورسفیر نامزدگی پرمراد بصیرکو مبارکباد دی۔ چیئر مین سینٹ نے کہاکہ زمبابوے کے ساتھ بہترین دوطرفہ تعلقات ان کی آزادی سے پہلے کے ہیں۔

ملاقات میں افریقی ممالک خصوصا زمبابوے کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ چیئر مین سینٹ نے کہاکہ پاکستان ”انگیج افریقہ” کی پالیسی کے تحت افریقی ممالک کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے کا خواہاں ہے۔ چیئر مین سینٹ نے کہاکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ صادق سنجرانی نے کہاکہ مؤثرسفارتکاری کے ذریعے زمبابوے اوردیگرافریقی ممالک کی توجہ پاکستان میں موجودسرمایہ کاری کے موجود وسیع مواقعوں کی جانب مبذول کروائی جائے۔زمبابوے کیلئے نامزسفیرمراد بصیرنے چیئرمین سینیٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بین الاقوامی سطح پرپاکستان کی موثرطریقے سے نمائندگی کے عزم کودہرایا۔چیئرمین سینیٹ نے زمبابوے کے ساتھ سیاسی، اقتصادی اور دفاعی تعلقات کی بحالی اورمزید فروغ دینے پر زور دیا ۔

صادق سنجرانی نے کہاکہ زمبابوے کی آزادی کے بعد پاکستان کی معاونت سے زمبابوے ائیرفورس کے قیام پر ہمیں فخر ہے،زمبابوے کیساتھ بہتردوطرفہ تجارت کیلئے بزنس ٹو بزنس ملاقاتوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی زمبابوے کیلئے برآمداد بڑھانے کیلئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ 2019 میں پاکستان کی برآمداد زمبابوے کیلئے 10.4 ملین ڈالر رہی جس کو مزید بڑھایا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں