شہزاد رائے

شہزاد رائے کے بچپن کے دوست کا اچانک انتقال

کراچی (عکس آن لائن)معروف گلوکار و سماجی کارکن شہزاد رائے کے بچپن کے دوست کا امریکا سے کراچی آتے ہوئے انتقال ہوگیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہزاد رائے نے اپنے دوست نواز سیانی کی آخری تصویر شیئر کی جس میں وہ دبئی ائیرپورٹ پر موجود تھے۔شہزاد رائے نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ نواز سیانی میرے بچپن کا دوست تھا جو امریکا میں مقیم تھا۔گلوکار نے لکھا کہ نواز امریکا سے کراچی آرہا تھا اور اْس نے مجھے آخری مسیج کیا تھا کہ میں چند گھنٹوں میں تمہیں ملوں گا۔انہوں نے لکھا کہ میں اپنے بچپن کے دوست کے پاکستان آنے پر بہت زیادہ پْرجوش تھا اور میں نے صبح اْسے فون کیا تو ایک دوست نے فون اْٹھایا اور بتایا کہ نواز انتقال کر گیا۔شہزاد رائے نے لکھا کہ یہ میرے دوست کی وہ آخری تصویر ہے جو اْس نے پاکستان آتے ہوئے دبئی ائیرپورٹ سے شیئر کی تھی۔گلوکار نے اپنے دوست کی مغفرت کیلئے دْعا بھی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں