یوکرین کے مہاجرین

شہریوں کی ہلاکتوں پر افسوس ہے، تمام فر یقین زیا دہ سے زیا دہ تحمل کا مظا ہرہ کر یں، بڑے پیمانے پر انسانی بحران کو رو کا جا ئے، چینی مندوب

اقوام متحدہ(عکس آن لائن) اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب چانگ جون نے کہا ہے کہ چین یوکرین میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے اور عام شہریوں کی ہلاکتوں اور پناہ گزینوں کی تعداد میں اضافے کی رپورٹوں پر افسوس کا اظہار کرتا ہے۔

اب فوری ترجیح یہ ہے کہ تمام فریقین زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں، خواتین اور بچوں سمیت تمام شہریوں کی حفاظت اور بنیادی انسانی ضروریات کو یقینی بنائیں اور بڑے پیمانے پر انسانی بحران کو روکیں۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے یوکرین کے مہاجرین کے معاملے پر غور کے حوا لے سے اجلاس میں چانگ جون نے نشاندہی کی کہ چین یوکرین کی انسانی صورتحال کو بہت اہمیت دیتا ہے اور چین نے6 تجاویز پیش کی ہیں۔ چین کی ریڈ کراس سوسائٹی نے یوکرین کو انسانی امداد کی تین کھیپیں فراہم کی ہیں۔ ہم یوکرین میں انسانی بحران کے خاتمے اور حل میں مدد کے لیے فریقین کی جانب سے پیش کیے جانے والے کسی بھی اقدام کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

سلامتی کونسل کے کندھوں پر بین الاقوامی امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کی بنیادی ذمہ داری ہے اور اسے یوکرین میں انسانی صورت حال کو بہتر کرنے میں فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔چین امن مذاکرات کو فروغ دینا جاری رکھے گا۔ہم اقوام متحدہ اور تمام فریقین کی ثالثی کی بھرپور کوششوں کی حمایت کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ تمام فریق آگ پر تیل ڈالنے کے بجائے مزید عملی کام کریں جو امن مذاکرات کو فروغ دینے کے لیے سازگار ہوں۔ حقیقت نے ثابت کیا ہے کہ صرف پابندیوں پر انحصار کرنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے بلکہ نئے بحران پیدا ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں