وزیراعظم

شہباز شریف کی پشاور دہشت گرد واقعہ میں زخمیوں کے لئے خون کے عطیات کی اپیل

اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف نے پشاور دہشت گرد واقعہ میں زخمیوں کے لئے خون کے عطیات کی اپیل کی ہے ۔ اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کو ہدایت کرتا ہوں کہ خودکش حملے میں زخمیوں کی جان بچانے کے لئے خون کے عطیات دیں۔

انہوںنے کہاکہ خاص طور پر ”اونیگیٹو” خون کے حامل عوام، طالب علم اور پارٹی کارکنان سے اپیل ہے کہ فی الفور لیڈی ریڈنگ ہسپتال، پشاور پہنچیں، قیمتی انسانی جانیں بچانے میں اپنا حصہ ڈالیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں