شہبازشریف

شہبازشریف نے سپیکر سے میڈیا کو پارلیمنٹ تک مکمل رسائی دینے اور حائل رکاوٹیں دور کرنے کا مطالبہ

اسلام آ باد (عکس آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے سپیکر سے میڈیا کو پارلیمنٹ تک مکمل رسائی دینے اور حائل رکاوٹیں دور کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وبا کی تیسری لہر کے بعد اب پارلیمنٹ پوری طرح فعال ہوچکی ہے ۔

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو خط میں شہبازشریف نے کہا میڈیا کو گیٹ نمبر ایک سے ملحقہ جگہ استعمال کرنے کی تاحال اجازت نہیں ،حکومت نے میڈیا کو اپوزیشن کی کوریج سے روک رکھا ہے ،اس اقدام کی وجہ سے اپوزیشن کو میڈیا پر مساوی کوریج کے حق سے محروم کیاجارہا ہے ،تمام میڈیا کو کسی پابندی اور رکاوٹ کے بغیر پارلیمنٹ تک مکمل رسائی دی جائے ،تاکہ اپوزیشن کی آواز مساوی طور پر عوام تک پہنچ سکے۔

اپنا تبصرہ لکھیں