مریم اورنگزیب

شبلی فراز صاحب عمران صاحب سے پوچھیں کہ چینی چوری کے فیصلوں پر دستخط کیوں کئے؟ ، مریم اور نگزیب

اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراطلاعات شبلی فراز کے بیان پر ردِ عمل اور ان سے سوالات کرتے ہوئے کہا ہے کہ شبلی فراز عمران صاحب سے مخاطب ہیں کہ کرپشن کا حساب دیں ،عمران صاحب سے پوچھیں کہ چینی چوری کے فیصلوں پر دستخط کیوں کئے؟ ۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران صاحب سے پوچھیں چینی کا بحران کیوں پیدا کیا؟ پھر جہاز میں چینی چور کو فرار کیوں کرایا؟،عمران صاحب سے پوچھیں کہ مالم جبہ کرپشن سکینڈل کیوں کیا؟ کب جواب دیں گے؟،عمران صاحب سے پوچھیں کہ فارن فنڈنگ کیس میں کرپشن کیوں؟ کب پیش ہوں گے؟،عمران صاحب سے پوچھیں 23 خفیہ اکاونٹس کیوں چھپائے؟ اس کا حساب کب دیں گے؟،

عمران صاحب سے پوچھیں بی آرٹی پشاور کے 128 ارب کی کرپشن کا پیسہ کس کی جیب میں جارہا ہے؟۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب سے پوچھیں کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے کی کمائی کس کس کی جیب میں جارہی ہے؟۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب سے پوچھیں کہ پشاور میں احتساب کمیشن کو تالا کیوں لگایا؟ سربراہ کو کیوں استعفیٰ دینا پڑا؟۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب سے پوچھیں چینی، پٹرول، دوائی، آٹا، گندم مافیا کو کیوں نوازا اور زمان پارک کا گھر کیسے بنا؟،جس ملک میں حکومت ہر روز صرف جھوٹ بولے، وہاں مہنگائی، کرپشن اور بے برکتی ہی ہوگی۔

اپنا تبصرہ لکھیں