shahrukh-khan

شاہ رخ خان کے گھر’منت’ کے باہر لگی ہیروں سے تیار نیم پلیٹ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی

ممبئی (عکس آن لائن)بالی و وڈ کنگ خان کے ممبئی میں واقع گھر ‘منت’ کے باہر لگی نیم پلیٹ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ سوشل میڈیا پر شاہ رخ کے گھر کی نیم پلیٹ کی کچھ تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ چمچماتی نیم پلیٹ کو ہیروں سے تیار کیا گیا ہے جس کے اوپر اداکار کے گھر کا نام ‘منت’ درج ہے۔

منت کی نیم پلیٹ تقریبا 2ماہ بعد تیار کرکے لگائی گئی ہے جو کہ مکمل طور پر ہیروں سے بنائی گئی ہے۔اس سے قبل شاہ رخ کے گھر کی نیم پلیٹ بران رنگ کی تھی جو کہ سونے سے بنی تھی تاہم اب اسے ہیروں سے بنایا گیا ہے۔عالیشان بنگلے کی عالیشان نیم پلیٹ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں