فہد مصطفی

شاہ رخ خان سے اداکارنہ صلاحیتوں پر موازنہ کرنا زیادتی ہے،فہد مصطفی

کراچی (عکس آن لائن)معروف پاکستانی اداکار فہد مصطفی نے کہا ہے کہ شاہ رخ خان سے اداکارنہ صلاحیتوں پر موازنہ کرنا زیادتی ہے۔فہد مصطفی نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ خان کے ساتھ جو موازنہ کر دیتے ہیں بالکل ہی سمجھ سے بالاتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم خود شاہ رخ خان کو دیکھ دیکھ کر سیکھتے ہیں، ہمارا ان سے کوئی مقابلہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ان سے جو سیکھا اس کا 1فیصد بھی ہم سکرین پر اگر پرفارم کرنے میں کامیاب ہوگئے تو بہت بڑی کامیابی ہے۔فہد مصطفی نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ اس طرح کا سوال کرنا بھی زیادتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں