شان مسعود

شان مسعود کی ایکشن اور تھرلر سے بھرپور فلم ”ضرار ” کی 25 نومبر کو ریلیز کا اعلان

لاہو ر(عکس آن لائن ) پاکستان شوبز کی ایک اور میگا بجٹ فلم ”ضرار ”کا طویل انتظار کے بعد ریلیز کا اعلان کر دیا گیا۔شان شاہد کی ہدایتکار ی میں بننے والی فلم ”ضرار ”کی ریلیز کا اعلان لاہور میں پریس کا نفرنس کے ذریعے کیا گیا جہاں فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے سپر اسٹار شان نے بتایا کہ فلم 25نومبر کوپاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک کے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ایکشن اور تھرلر سے بھرپور فلم میں شان ، کرن ملک ندیم بیگ اداکاری کے جوہر دکھانے نظر آئیں گے جبکہ اس فلم کی خاص بات یہ بھی ہے کہ شان خود اس فلم کے لکھاری بھی ہیں۔یاد رہے کہ سال 2021ء میں فلم کی ٹیم نے ”ضرار ”کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے اسے اسی سال ریلیز کرنے کا عندیہ بھی دیا تھا مگر کورونا کی وبا سمیت ملک میں سینما بند ہونے کی وجہ سے اسے ریلیز نہ کیا جا سکا تھا۔

فلم کا ٹریلر دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ مرکزی کردار نبھانے والے شان کسی خفیہ مشن پر ملک میں جاری تشدد، کرپشن اور انتہاپسندی کی جنگ روکنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ٹریلر سے عندیہ ملتا ہے کہ فلم میں شان شاہد پاکستان میں انتہاپسندی اور بے یقینی پھیلانے والے ملک دشمن عناصر کے خاتمے کے لیے انتہائی حساس اور بڑے منصوبے پر کام کرتے دکھائی دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں