طیب اردوان

شام میں زمینی کارروائیاں کرسکتے ہیں، ترک صدر طیب اردوان

انقرہ (عکس آن لائن)ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ہم شام میں زمینی کارروائیوں کا آغاز کرسکتے ہیں۔قطر سے ترکیہ پہنچنے پر رپورٹرز سے بات کرتے ہوئے اردوان نے کہا کہ اس بارے میں کوئی شبہ نہیں کہ یہ کارروائیاں صرف فضائی آپریشن تک محدود رہیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ متعلقہ حکام، ہماری وزارت دفاع اور چیف آف اسٹاف مشترکہ طور پر طے کریں گے کہ ہمارے زمینی دستوں کو کس قوت سے کارروائی کرنی چاہیے۔

ترکیہ کے صدر نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی خبردار کر دیا تھا کہ ہمارے علاقے کی خلاف ورزی کرنے والے کو نتائج بھگتنا ہوں گے۔خیال رہے کہ شام کے علاقے سے ترکیہ کے سرحدی علاقے میں ہونے والے ایک حملے میں ایک بچے سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں