صبور علی

شادی کو قائم رکھنے کے لیے زہرگھولتے تعلق برقرار رکھنا ضروری نہیں ‘ صبور علی

لاہور(عکس آن لائن)خوبرو اداکارہ صبور علی نے خواتین کو بہادر بننے اور گھریلو تشدد کے خلاف آواز اٹھانے کی نصیحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تشدد اور بدسلوکی والے رشتے اور تعلق کے خلاف کھڑا ہونا اور اس سے پیچھا چھڑانا بہت بہادری کا کام ہے ۔ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ ہم سب کو اپنی بیٹیوں کو یہ سکھانے کی ضرورت ہے کہ کسی بھی قسم کے ذہنی یا جسمانی تشدد کو برداشت نہ کریں ۔

شادی کو قائم رکھنے کے لیے زہرگھولتے تعلق برقرار رکھنا ضروری نہیں ہے کیونکہ زہر گھولتے تعلق سے بہتر ہے کہ ہماری بیٹیاں یا بہنیں مردہ رہنے کے بجائے طلاق یافتہ کہلائی جائیں۔صبورعلی نے کہا کہ میری دعائیں علیزے اور ان تمام عورتوں کے ساتھ ہیں جو گھریلو زیادتی کا شکار ہوئی ہیں۔انہوں نے خواتین کو نصیحت کی کہ گھریلو تشدد پر خاموشی مت اختیار کریں ، اس کے خلاف بولیں آواز اٹھائیں اور اس سے جان چھڑائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں