حبا بخاری

شادی میں زیادہ رسمیں نہیں ہوئیں، حبا بخاری

کراچی (عکس آن لائن) پاکستان کی نامور اداکارہ حبا بخاری نے کہا ہے کہ انکی شادی میں زیادہ رسمیں نہیں ہوئیں، شادی میں انگلی پکڑائی اور جوتا چھپائی کی رسم ہوئی۔اداکار حبا بخاری نجی ٹی وی کے شو میں اپنے شوہر سید آریز احمد کے ہمراہ مہمان بنیں۔اس موقع پر سوالات کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ انکی شادی میں انٹری کے دوران آریز نے کہا کہ مجھے پھول کیوں مار رہے ہیں۔ رخصتی میں گاڑی میں نے نہیں چلائی۔

اداکارہ حبا بخاری نے کہا کہ شادی کے بعد اور پہلے کام کرنے میں بہت فرق ہے، وہ آریز کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر کسی کی اپنی پرسنل لائف ہے، لوگوں کو اسپیس دینا چاہیے۔ جہاں بھی ہوں لوگوں کو راستہ دینا سیکھیں۔حبا بخاری نے کہا کہ رش کے وقت یا دور جانا ہو تو گاڑی آریز نہیں بلکہ وہ ڈرائیو کرتی ہوں۔اس موقع پر اداکار آریز نے کہا کہ انگلی چھڑانے کے لیے حبا کے گھر والوں کو ڈیڑھ لاکھ روپے دیے تھے، حبا کی اداکاری مجھ سے بہتر ہے۔ وہ اگر اداکار نہ ہوتا تو پائلٹ یا کرکٹر ہوتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں