وسیم عباس

شادیوں پر ہونیوالی فضول خرچی سے کئی غریب لڑکیوں کی شادی ہو سکتی ہے ‘وسیم عباس

لاہور (عکس آن لائن )سینئر اداکار وسیم عباس نے کہا ہے کہ امیر لوگ شادیوں پر بے پناہ سرمایہ خرچ کرتے ہیںجس کا ہمارے دین میں سختی سے منع کیا گیا ہے ، شادیوں پر فضول خرچی پرجو پیسے استعمال ہوتے ہیں اس سے کئی غریب لڑکیوں کی شادیاں ہو سکتی ہیں مگر اس طرف کوئی سنجیدگی سے نہیں سوچتا ۔ انہوں ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ چند ایسے لوگ ہیں جو مل کر اکٹھے جوڑوں کی شادیاں کرواتے ہیں اور جہاں تک مجھ سے ہو سکے میں اپنا حصہ بھی ضرور ڈالتا ہوں ۔

انہوں نے کہاکہ بشریٰ انصاری میری آل ٹائم فیورٹ اداکارہ رہی ہیں اور سہیل احمد کو میں ورسٹائل اداکار مانتا ہوں اور ان سے میں نے بہت کچھ سیکھا بھی ہے ۔ آج کی نوجوان نسل میں فواد خان ایک اچھا چہرہ ہے ۔ وسیم عباس نے کہاکہ میری زیادہ تر مصروفیات کراچی میں ہیں لیکن سارا پاکستان میر اگھر ہے اور مجھے اس کا ہر شہر پسند ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں