سڈنی (عکس آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان سے آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی لیگ بگ بیش کی ٹیم ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز نے معاہدے کیلئے رابطہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایڈیلیڈ کی ٹیم شاداب خان کو اسکواڈ میں شامل کرنے کی خواہشمند ہے۔ ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز نے شاداب خان کو راشد خان کے متبادل کے طور پر لیگ کھیلنے کی پیشکش کی ہے۔ذرائع کے مطابق شاداب خان نے تاحال ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی پیشکش قبول نہیں کی، قومی آل راؤنڈر نے آفر پر قریبی دستوں سے مشورہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق شاداب خان بگ بیش لیگ پر ڈومیسٹک سیزن کو ترجیح دینے پر غور کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستانی کرکٹر احمد شہزاد نے ڈومیسٹک سیزن کو ترجیح دیتے ہوئے ٹی ٹین لیگ کھیلنے سے انکار کیا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں احمد شہزاد نے کہا کہ ابوظبی ٹی ٹین لیگ میں کھیلنے سے انکار کردیا ہے، پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں اور پاکستان ٹیم میں واپسی کے لیے کو شش کرتا رہوں گا۔