شاداب خان

شاداب خان فٹ ہوگئے، ری ہیب مکمل

لاہور (عکس آن لائن) قومی وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان مکمل فٹ ہوگئے، ری ہیب مکمل ہوچکا۔میڈیا سے گفتگو میں شاداب خان نے کہا کہ راولپنڈی ہو یا ملتان میچز جہاں بھی ہوں گے، وہاں کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں مکمل طور پر فٹ ہوں، میری ری ہیب مکمل ہوچکی ہے۔

شاداب خان نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے جو بھی کمبی نیشن بنے گا، وہ اچھا ہوگا۔انہوںنے کہاکہ ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم اچھی کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں