میٹرک

سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد نے امتحان میٹرک کلاس نہم سالانہ 2022ء کے نتائج کا اعلان کر دیا

مکوآنہ (عکس آن لائن)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد نے امتحان میٹرک کلاس نہم سالانہ 2022ء کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ نتائج کی سادہ و پروقار تقریب چیئرمین بورڈوکمشنر فیصل آباد ڈویژن زاہد حسین کی زیرصدارت کمشنر آفس میں منعقد ہوئی جس میں سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر سلیم تقی شاہ’ کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد جعفر علی’پی ایس ٹو چیئرمین احسان احمد، آفتاب احمداور پی آر او ساجد حسین نقوی کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق 10 بجے دن چیئرمین بورڈ زاہد حسین نے بٹن دبا کر رزلٹ آن لائن کیا جس کے ساتھ ہی رزلٹ بورڈ کی ویب سائیٹ bisefsd.edu.pk www.پر بھی اَپ لوڈ ہو گیا۔ اس موقع پر کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد جعفر علی نے بتایا کہ امتحان میٹرک کلاس نہم سالانہ2022 ئ میں کل180468طلباء وطالبات شریک ہوئے جن میں سے78908پاس ہوئے اور یوں کامیابی کا تناسب43.72فیصد رہا انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد’ جھنگ’ ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ اضلاع کے طلباء وطالبات کیلئے 552 الگ الگ امتحانی مراکز قائم کئے گئے تھے تاکہ طلبائ وطالبات کوپیپردینے کیلئے دور دراز علاقوں کے سنٹروں میں نہ جانا پڑے بلکہ ان کے اداروں کے قریب ہی واقع امتحانی مراکز میںانہیں یہ سہولت میسر رہے۔

اس موقع پر چیئرمین و کمشنر فیصل آباد ڈویڑن زاہد حسین نے کہا کہ حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میںبچوں کے بہترین مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے پی بی سی سی کے وضع کردہ سخت ایس او پیز کے مطابق مارکنگ کا عمل انتہائی احتیاط ‘ محنت اور بھرپور توجہ کے ساتھ مکمل کیا گیا تھا تاکہ کسی بھی بچے کے ساتھ کوئی ظلم و زیادتی نہ ہواور اسے اس کی محنت کا بھرپور ثمر ملے کیونکہ یہی بچے پاکستان کا شاندار مستقبل ہیں جو انشائ اللہ تعالیٰ کل کو وطن عزیز کی باگ ڈور سنبھالیں گے ۔چیئرمین بورڈ نے کہا کہ بورڈ انتظامیہ کو یقین ہے کہ نتائج الحمداللہ شفاف اور غلطیوں سے مبرائ ہیں تاہم طلبائ وطالبات کو ری چیکنگ کی سہولت بھی حاصل ہے ایسے بچے جو اپنے حاصل کردہ نمبروں سے متعلق تذبذب اور غیریقینی صورتحال کا شکار ہوں وہ رزلٹ آنے کے بعد 15 دن کے اندر ری چیکنگ کی درخواست دے کر اپنی جوابی کاپی خود چیک کرکے تسلی کر سکتے ہیں ایسے طلبائ وطالبات جن کی آنسر شیٹ میں کوئی غلطی موجودہوئی تو نہ صرف ان کا تصحیح شدہ رزلٹ فوری جاری کیا جائے گا بلکہ انہیں ری چیکنگ کی ادا کردہ فیس بھی واپس کر دی جائے گی۔علاوہ ازیں ترجمان بورڈ ساجد حسین نقوی کے مطابق اس سلسلہ میں اگر کسی کو مزید معلومات درکار ہوں تو وہ کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد جعفر علی کے دفتری فون نمبر0412517710 پر رابطہ کر سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں