سینئر صحافی ارشد شریف

سینئر صحافی ارشد شریف کینیا میں گولی لگنے سے شہید ہو گئے، کینیا پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دیں

اسلام آباد (نمائندہ عکس) ملک کے نامور سینیئر صحافی اور نجی ٹی وی کے سابق اینکر ارشد شریف کینیا کے شہر نیروبی کے قریب گولی لگنے سے شہید ہوگئے ، واقعہ کینیا کے شہر نیروبی سے دو گھنٹے کے فاصلے پر واقع علاقے میں پیش آیا، ارشد شریف گولی لگنے سے شہید ہوگئے،

کینیا میں پولیس نے ان کی موت کی تصدیق کر دی ہے اور حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جب کہ ابتدائی طور پر اس بات کا امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ حملہ بندوق سے کیا گیا تھا،ارشد شریف ایک تجربہ کار صحافی ہونے کے ساتھ پاکستان کے سب سے بڑے نیوز اینکرز میں سے ایک تھے، نجی ٹی وی کا شو پاور پلے بطور ٹی وی اینکر ان کا ٹیلی ویژن پر آخری شو تھا، وہ ماضی میں ملک کے سرکردہ نیوز چینلز اور اخبارات کے لیے کام کر چکے ہیں، انہیں سال 2019میں ان کی غیر معمولی صحافت خدمات پر صدارتی پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں