اداکارانور علی

سینئر اداکارانور علی نے شوبز سے مکمل کنارہ کشی اختیار کرلی

لاہور(عکس آن لائن ) سینئر اداکارانور علی نے شوبز سے مکمل کنارہ کشی اختیار کرلی ۔اداکار انور علی چار دہائیوں تک ٹی وی فلم اور اسٹیج سے وابستہ رہے اور انہوں نے لا تعداد مزاحیہ کردار نبھائے ۔ انور علی نے کہا کہ میں نے طویل عرصے تک اپنے فن کے ذریعے اپنے ملک کی خدمت کی ہے ۔ اب شوبز کو مکمل خیر باد کہہ دیا ہے اور کوشش ہے کہ اپنی عاقبت سنوار لوں ۔ انہوں نے بتایا کہ جب میں اسٹیج ڈرامہ کیا کرتے تھے اس وقت بھی اللہ تعالیٰ کی توفیق او ر فضل سے الحمرا کی مسجد میں نماز کی امامت کے فرائض سر انجام دیا کرتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ شوبز سے مکمل کنارہ کشی اختیار کرنے کے بعد اپنے بچوں کے ساتھ کاروبا ر کو دیکھ لیتا ہوں لیکن کوشش ہوتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ وقت اپنے رب کی یاد میں گزرے تاکہ مجھے آخرت کی کامیابی مل سکے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں