سیاسی اختلافات

سیلاب کی تباہ کاریوں کے باوجود ملک میں سیاسی اختلافات عروج پر

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) ملک بھر میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے باوجود سیاسی اختلافات عروج پر ، وزیر اعظم شہباز شریف نے نےکل پیر کو آل پارٹیز کانفرنس طلب کر لی ہے، اس میں سب سے بڑی اپوزیشن جماعت پی ٹی آئی کو دعوت نہیں دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے سیلاب کی صورت حال پرکل پیر کو آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) طلب کرلی ہے جس کا انعقاد کل پیر کی سہ پہر 3 بجے وزیر اعظم ہاوس میں ہوگا۔ آل پارٹیز کانفرنس میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)اور اتحادی جماعتوں سمیت تمام سیاسی پارٹیوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ اے پی سی میں ملک میں حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق امور پر مشاورت ہوگی۔ سیلاب کی صورت حال پر بلائی گئی اس اے پی سی میں سب سے بڑی اپوزیشن جماعت پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کو دعوت نہیں دی گئی جس سے ملک میں سیاسی اختلافات کی شدت کا پتہ چلتا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں مسلسل بارشوں کے بعد سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 1000 سے تجاز کرگئی ہے، 24 گھنٹے کے دوران سندھ میں 33، خیبر پختونخوا میں 10، پنجاب میں 2 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ متاثرین کی تعداد 57 لاکھ 68 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔

12 ہزار گھر ملیا میٹ، ساڑھے 8 ہزار لائف اسٹاک، 3 ہزار 116 کلومیٹر شاہراہیں، 149 پل سیلاب کی نظر ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں