علی زیدی

سیلابی پانی کا انتظام کرنے کے لیے آبی ذخائر کی ضرورت ہے، علی زیدی

کراچی (نمائندہ عکس)پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے کہا ہے کہ سیلابی پانی کا انتظام کرنے کے لیے آبی ذخائر کی ضرورت ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے لکھا کہ ہمیں سیلابی پانی کا انتظام اور ذخیرہ کرنے کے لیے آبی ذخائر کی ضرورت ہے۔جاری کردہ ٹوئٹ میں علی زیدی لکھتے ہیں کہ اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام نے 2013 کی رپورٹ میں جی او پی کو اس کی سفارش کی اور ہمیشہ کی طرح پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے کچھ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ تمام کریڈٹ چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کو جنہوں نے بطور وزیر اعظم 6 ڈیموں کا آغاز کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں