کرینہ کپور

سیف کے عقیدے اور عمر پر بات نہیں ہونا چاہیے، کرینہ کپور

ممبئی(عکس آن لائن)بالی ووڈ کی اداکارہ کرینہ کپور نے کہاہے کہ ان کے شوہر سیف علی خان کے عقیدے اور عمر پر بات نہیں ہونا چاہیے۔

ایک انٹرویو میں بالی ووڈ اسٹار کرینہ کپور نے کہاکہ شادی میں عمر اورعقیدے سے فرق نہیں پڑتا،ہم دونوں ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں، ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں اور ایک ساتھ خوش ہیں یہ بات اہم ہے،سیف کے عقیدے عمر پر بحث نہیں ہونا چاہیے۔اداکارہ سیف علی خان 53برس کے ہیں جبکہ ان کی بیوی کرینہ کپور کی عمر 44برس ہے۔

دونوں کی شادی کو 10سال ہوگئے ہیں اور وہ 2بیٹوں کے والدین ہیں۔کرینہ کپور سے قبل سیف علی خان نے اداکارہ امرتا سنگھ سے شادی کی تھی جو ان سے عمر میں 13برس بڑی تھیں۔ اداکار سیف علی خان مسلمان ہیں جبکہ کرینہ کپور ہندو مذہب سے تعلق رکھتی ہیں۔سیف علی خان کو اکثر مذہب اور عمر کی بنیاد پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں