سید امین الحق

سید امین الحق نے کراچی میں آئی ٹی پارک منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

کراچی(نمائندہ عکس)وفاقی وزیر سید امین الحق نے کراچی میں آئی ٹی پارک منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ وفاقی وزیر سید امین الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسٹیٹ آف دی آرٹ منصوبے پر تقریبا 42 ارب روپے لاگت آئے گی، جون 2026 میں مکمل ہوگا۔ امین الحق نے کہاکہ 35 ارب روپے کوریا کا ایگزم بینک اور 7 ارب روپے پی ایس ڈی پی سے آئیں گے۔ انہوںنے کہاکہ 11 منزلہ عمارت میں 8 بالائی اور 3 زیریں منازل تعمیر ہوں گی،

عمارت میں ملکی و بین الاقوامی آئی ٹی کمپنیوں کے دفاتر، 20 ہزار آسامیاں پیدا ہوں گی۔ سید امین الحق نے کہاکہ آئی ٹی پارک کراچی کو ڈیجیٹل گیٹ وے بنانے اور ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرے گا۔کراچی ایئرپورٹ کے نزدیک سائٹ پر منعقدہ تقریب میں غیر ملکی قونصل جنرلز ، سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں