گندم

سپلائی بہتر ہونے سے پنجاب میں گندم، آٹے کی قیمت میں کمی

لاہور( عکس آن لائن)سپلائی میں بہتری کے باعث پنجاب میں گندم اور آٹے کی قیمت میں کمی ہوگئی۔پنجاب میں فی کلو آٹا 16روپے سستا ہوگیا جبکہ گندم کی فی من قیمت میں ساڑھے 600روپے کم ہوگئی۔ قیمتوں میں کمی کے بعد 20کلو آٹے کا تھیلا2750 روپے سے کم ہوکر2420روپے کا ہوگیا۔

فی من گندم650روپے کمی کے بعد 4150پر آگئی۔چیئرمین فلورملزایسوسی ایشن افتخارمٹھو کا کہنا ہے کہ گندم کی نقل وحمل پرعائد پابندی کھلنے سے گندم اورآٹا سستا ہوا، ایک دو روز میں اوپن مارکیٹ میں آٹے کی قیمتوں میں واضح فرق ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں