سپریم کورٹ

سپریم کورٹ :پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری سے متعلق درخواستیں غیر موثر ہونے پر خارج

اسلام آباد (کورٹ رپورٹر) سپریم کورٹ نے تحریک انصاف ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری سے متعلق درخواستیں غیر موثر ہونے پر خارج کر دیں۔کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کی۔

دوران سماعت وکیل حامد خان نے عدالت کو بتایا کہ استعفوں کا معاملہ 2013 کی اسمبلی سے متعلق ہے،2013 کی اسمبلی معیاد 2018 میں ختم ہو چکی ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ پھر تو یہ معاملہ غیر موثر ہو چکا ہے۔ن لیگ کے سابق رہنما ظفر علی شاہ اور وحید کمال نے پی ٹی آئی کے استعفوں کی منظوری کیلئے 2015 میں درخواستیں دائر کیں تھیں۔ عدالت عظمی نے درخواستیں خارج قرار دیتے ہوئے معاملہ نمٹا دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں