سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے معاونین خصوصی کے تقرر کیخلاف نظرثانی درخواستیں خارج کر دیں

اسلام آباد (عکس آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے وزیراعظم کے معاونین خصوصی کی تعیناتی غیر آئینی قرار دینے کے کیس میں معاونین خصوصی کے تقرر کیخلاف نظرثانی درخواستیں خارج کر دیں ۔بدھ کو جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔

عدالت عظمیٰ نے کہاکہ درخواست گزار سپریم کورٹ کے فیصلے میں غلطی کی نشاندہی نہیں کر سکے۔ یاد رہے کہ معاونین خصوصی کے تقرر کیخلاف درخواست سپریم کورٹ نے 18 دسمبر کو خارج کی تھی،منصف اعوان ایڈووکیٹ نے فیصلے پر نظرثانی کیلئے درخواست دائر کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں