سونے

سونے کی فی تولہ قیمت میں 350روپے اضافہ

کراچی(عکس آن لائن)عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں9ڈالر ز کی کمی ہوئی اور سونے کی فی اونس قیمت1945 ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمت350روپے اضافہ سے1لاکھ33ہزار500اوردس گرام سونے کی قیمت300روپے اضافہ سے 1لاکھ14ہزار455 روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1520 روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں