سونے

سونے کی درآمدات میں مئی کے دوران 21.16فیصد کمی،پی بی ایس

اسلام آباد (عکس آن لائن):سونے کی درآمدات میں مئی کے دوران 21.16فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق اس دوران درآمدات کا حجم 191ملین روپے تک کم ہوگیا جبکہ مئی 2021 کے دوران سونے کی درآمدی مالیت 242ملین روپے رہی تھی۔

اس طرح مئی 2021 کے مقابلہ میں مئی 2022 کے دوران سونے کی قومی درآمدات میں 51ملین روپے یعنی 21فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں