سونم کپور

سونم کپور نے بیٹے کی پیدائش کے بعد دوبارہ کام کا آغاز کردیا

ممبئی (عکس آن لائن) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سونم کپور نے بیٹے کی پیدائش کے 2 ماہ بعد کام کا دوبارہ آغاز کردیا ہے۔سونم کپور نے انسٹاگرام پر جم سے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔انہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ چلیں آغاز کرتے ہیں۔ سونم کپور نے اپنی پوسٹ میں اپنی نیوٹریشنسٹ اور دیگر تمام کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے بیٹے کی پیدائش سے قبل اور پیدائش کے بعد اداکارہ کی صحت مند اور فٹ رہنے میں مدد کی۔اس ویڈیو میں اداکارہ کو پرجوش انداز میں ورزش کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو کے آغاز میں سونم کپور ماں بننے کے بعد اپنی زندگی میں آنیوالی تبدیلی کے بارے میں بات کرتے ہوئے بھی سنا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک ملازمت پیشہ ماں کی زندگی مستقل تھکن سے بھرپور لیکن ساتھ ہی بہت اچھی اور پرجوش بھی ہوتی ہے۔اس انسٹا پوسٹ پر سونم کپور کی فیملی نے ماں بننے کے بعد بھی کام کیلئے اس قدر پرجوش ہونے پر اداکارہ کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں