مدیحہ شاہ

سوشل میڈیا کا پلیٹ فارم بھی مثبت سر گرمیوں کی بجائے پگڑیاں اچھالنے کے لئے استعمال کیا جاتاہے’ مدیحہ شاہ

لاہور ( عکس آن لائن) اداکارہ مدیحہ شاہ نے کہا ہے کہ ایک دوسرے پر الزام تراشی اور ٹانگیں کھینچنا فیشن بن چکا ہے ،سوشل میڈیا کا پلیٹ فارم بھی مثبت سر گرمیوں کی بجائے ایک دوسرے کی پگڑیاں اچھالنے کے لئے استعمال کیا جاتاہے۔ایک انٹر ویو میںگفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور ہمیشہ سے ادب اور ثقافت کے ساتھ ٹی وی ڈرامے کا گڑھ رہا مگر گزشتہ چند سالوں سے ٹی وی ڈرامہ انڈسٹری کراچی منتقل ہو گئی ہے ،ہمیں اس جواز کو تلاش کرنا چاہیے جس کی وجہ سے ٹی وی ڈرامہ اور لاہور کے فنکار کراچی منتقل ہوئے ۔

مدیحہ شاہ نے کہا کہ کراچی میں ڈرامہ بننا کوئی بری بات نہیں لیکن لاہور سے ٹی وی ڈرامہ ختم ہونا تشویشناک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب ہمیں ایک دوسرے پر الزام تراشی کے بغیر اپنی غلطیوں کو ڈھونڈ کر ان کی تلافی کرنی ہو گی اور لاہور کو دوبارہ ٹی وی ڈرامے کا گڑھ بنانے کے لئے رائٹر وں ، ڈائریکٹروں اور پروڈیوسروں سمیت سب کو اپنے اپنے حصے کا کردار ادا کرنا ہو گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں