پی ٹی اے

سوشل میڈیا سائٹس کھولنے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا،پی ٹی اے

اسلام آ باد (عکس آن لائن) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے ) حکام کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا سائٹس کھولنے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ اعلامیے کے مطابق ملک بھرمیں موبائل براڈبینڈسروس بحال ہے، انٹرنیٹ سروسزپرپابندی کی کوئی ہدایت نہیں ملی تاہم یوٹیوب، ٹوئٹر اور فیس بک کی سروسز ابھی تک ڈاون ہیں۔

یاد رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی کارکنوں کی پرتشدد مظاہروں کے بعد ملک بھر میں سوشل میڈیاسروسز معطل کی گئی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں