سورج مکھی

سورج مکھی کی بہتر پیداوار کے لیے جڑی بوٹیوں کی تلفی،چھدرائی اور کھادوں کے بروقت استعمال کی ہدایت

قصور(عکس آن لائن):محکمہ زراعت نے سورج مکھی کی فی ایکڑ بہترپیداوار کے لئے جڑی بوٹیوں کی تلفی،چھدرائی اور کھادوں کے بروقت استعمال کی ہدایت کی ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع)قصورمحمداکرم طاہرنے امجدنے بتایا کہ کاشتکار سورج مکھی کی کاشت کے بعد جڑی بوٹیوں کی تلفیچھدرائی اور کھادوں کے استعمال پر خصوصی توجہ دیں سورج مکھی کی فی ایکڑ پیداوار پر اثرانداز ہونے والے عوامل میں زیادہ توجہ طلب امر جڑی بوٹیو ں کی موجودگی ہے کیونکہ ان کی کثیر تعداد او ر تیز روئیدگی فصل کو خوراکپانی اور روشنی سے محروم کردیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سورج مکھی کی فصل کے پہلے آٹھ ہفتے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سورج مکھی کی جڑی بوٹیاں ختم کرنے کیلئے گوڈی کی جائے یاپھرمحکمہ زراعت کے مشورے سے بوٹی ماہرزہریں استعمال کی جائیں نیزاگرافرادی قوت موجودہو تو گوڈی بہترین طریقہ ہے تاہم اگرگوڈی کی سہولت میسرنہ ہو تو محکمہ زراعت کے مقامی ماہرین کے مشورے سے جڑی بوٹی مار سپرے کیاجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں