سندھ ہاوس حملہ کیس

سندھ ہاوس حملہ کیس‘ عبوری ضمانت خارج ہونے پرتحریک انصاف کے 2 ارکان قومی اسمبلی گرفتار

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر) سندھ ہاوس حملہ کیس میں عبوری ضمانت خارج ہونے پرتحریک انصاف کے 2ارکان قومی اسمبلی کوگرفتارکرلیا گیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے درخواست ضمانت کی سماعت کے بعد فیصلہ سنایا۔

عدالت نے دونوں ارکان اسمبلی کی عبوری ضمانت خارج کردی۔عبوری ضمانت خارج ہونے کے بعد پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی فہیم خان اورعطا اللہ کو گرفتار کرلیا گیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ ہفتے سندھ ہاو¿س حملہ کیس میں نامزد ملزمان پی ٹی آئی کے مستعفی ارکان قومی اسمبلی عطا اللہ اور فہیم خان کی 50،50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کی تھی۔ عبوری ضمانت 26 اپریل تک کے لئے منظورکی گئی تھی

اپنا تبصرہ بھیجیں