کورونا

سندھ میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6 سے 7 فیصد ہے، ڈاکٹر فیصل سلطان

اسلام آ باد ( عکس آن لائن) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ کورونا کے خلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی ۔ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی مانیٹرنگ جاری ہے ۔این سی او سی کو ایس او پیز پر عملدرآمد سے متعلق تشویش ہے ۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہاہے کہ سندھ میں ابھی تک کورونا کیسز کی شرح نیچے نہیں آسکی ہے۔ سندھ میں کورونا کی تیسری لہر ذرا دیر سے آئی اس لیے اس کا سائیکل زرا پیچھے ہے۔ سندھ میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6 سے 7 فیصد ہے۔ سندھ میں احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد میں کمی ہونے پر تشویش ہے۔ اپنے بیان میں ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی ۔

کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی مانیٹرنگ جاری ہے ۔ این سی او سی کو ایس او پیز پر عملدرآمد سے متعلق تشویش ہے ۔ملک میں کورونا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد نہیں ہورہا۔ایس اوپیزپرمکمل عملدرآمدنہ ہوتووبا دوبارہ پھیل سکتی ہے۔ ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ جب تک تمام شہریوں کو ویکسین نہیں لگتی پابندیاں ختم نہیں ہوسکتیں ۔ملک میں تاحال بڑی تعداد میں ویکسی نیشن مکمل نہیں ہوئی۔ کورونا کا پھیلا روکنے کے لیے ایس او پیز پر عملدرآمد ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا نے تمام ممالک کے صحت کے نظام کو متاثر کیا ہے۔ اس وبا کا مقابلہ کوئی ایک ملک تنہا نہیں کرسکتا، اس وبا کے خلاف پوری دنیا کو متحد ہونا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں