ڈینگی بخار

سندھ میں ڈینگی بخار کے مریضوں کی تعداد 4115 ہوگئی

اسلام آباد (عکس آن لائن) سندھ بھر میں ڈینگی بخار میں مبتلا مریضوں کی تعداد 4115 ہوگئی ہے ۔ نجی ٹیلی ویژن چینل نے ڈینگی سرویلنس سیل کے حوالے سے بتایا ہے کہ کراچی میں ڈینگی کے مزید 133کیس سامنے آئے ہیں جبکہ سندھ کے دیگر اضلاع سے ڈینگی وائرس سے متاثرہ 235کیس مختلف ہسپتالوں میں رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے بھر میں ڈینگی بخار سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4115 ہو گئی ہے ۔ سرویلنس سیل نے تصدیق کی کہ سندھ میں ڈینگی سے متاثرہ 14 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں