کیمسٹری کا پرچہ

سندھ میں میٹرک کے امتحانات میں پرچہ آئوٹ ہونے کی روایت برقرار، کیمسٹری کا پرچہ شروع ہونے سے قبل ہی آئوٹ ہوگیا

سکھر/نوشہروفیروز/لاڑکانہ/حیدرآباد/نوابشاہ/میرپورخاص(عکس آن لائن)سندھ میں بدھ کوبھی میٹرک کے امتحانات میں پرچہ آئوٹ ہونے کی روایت برقرار رہی۔ کیمسٹری کا پرچہ شروع ہونے سے قبل ہی آئوٹ ہوگیا، بوٹی مافیا نے دن ہی دن میں ہزاروں روپے کمالیے۔پنوں عاقل اور نوشہرو فیروز میں کیمسٹری کا پرچہ وقت سے قبل ہی آئوٹ ہوگیا۔نواب شاہ میں بھی امتحان سے پہلے پرچہ آئوٹ ہوگیا۔ حل شدہ پرچہ ایک ہزار سے دو ہزار وپے میں طلبہ نے حاصل کرتے رہے۔ بوٹی مافیا نے حل شدہ پرچوں سے ہزاروں روپے بٹورلیے۔ٹھری میرواہ میں بھی کیمسٹری کا پرچہ طلبہ کو امتحانی مرکز جانے سے پہلے مل گیا۔ پرچہ مختلف واٹس ایپ گروپوں میں وائرل ہوگیا۔حیدرآباد میں موبائل امتحانی مرکز لانے والے طلبہ کو باہر نکال دیا گیا۔

کالج میں صفائی کے ناقص انتظامات نظر آئے، لوڈشیڈنگ سے طلبہ پریشان رہے۔سکھر بورڈ کے زیراہتمام امتحانی مراکز میں نویں جماعت کا کیمسٹری کا پرچہ وقت سے پہلے آئوٹ ہوگیا۔ پرچہ فوٹو اسٹیٹ کی دکانوں پر منتقل کردیا گیا۔ حل شدہ پرچہ پانچ سو روپے میں فروخت ہوا۔میرپورخاص کے مختلف امتحانی مراکز پر نقل کرانے والے سرعام پولیس کی موجودگی میں نقل کراتے نظر آئے۔ امیدواروں کی جانب سے کھلے عام امتحانی مراکز میں موبائل فون کا استعمال نظر آیا۔لاڑکانہ میں نقل مافیا نے واٹس ایپ گروپ بنالیا، طلبہ واٹس ایپ گروپ پراساتذہ کی زیر نگرانی نقل کرتے رہے، امتحانی مراکز کے باہر نقل کرانے والوں کا رش رہا اور حل شدہ پیپر با آسانی مراکز کے اندر پہنچادیاگیا۔نوشہروفیروز میں میٹرک امتحانات مذاق بن گئے، پیپر آئوٹ ہونا معمول بن گیا، محراب پور میں نویں کلاس کا کیمسٹری کا پرچہ آئوٹ ہوگیا۔کیمسٹری کا پرچہ وقت سے پہلے ہی سوشل میڈیا گروپس میں وائرل تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں