حلیم عادل شیخ

سندھ حکومت حلیم عاد ل کو نہیں بلکہ سچ کی آواز کو دبا نا چاہتی ہے، حلیم عادل شیخ

کراچی (عکس آن لائن)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما وپارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی لاڑکانہ آمد، چانڈکا میڈیکل ہسپتال کے اسٹاف اورینگ ڈاکٹرزاور دیگر عملے سے ملاقاتیں ، میڈیکل عملے میں دو ہزارپی پی ایزماسک و کرونا سے بچاؤ کا دیگر سامان تقسیم کیا ،اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں چانڈکا میڈیکل ہسپتال سمیت دیگر سندھ کے شہروں کے ڈاکٹرز حضرات اور دیگر عملہ حفاظتی سامان نہ ہونے کی وجہ سے پریشان تھا،

اس لیے آج ہم یہاں سیاست سے ہٹ کر اپنے مسیحاؤں کا تحفظ کرنے پہنچے ہیں ،اس سے قبل بھی وفاق کی جانب سے سندھ حکومت کو دولاکھ پچاس ہزار پی پی ایز اور دیگر سامان دیا جاچکاہے وفاقی حکومت کی جانب سے دیئے گئے سامان میں آٹھ لاکھ سرجیکل ماسک جس میں دو لاکھ پچاس ہزار این نائنٹی فائیو ماسک بھی سندھ حکومت کے حوالے کرچکے ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ ہم ڈاکٹر کی بہادری اور جزبے کو سلام پیش کرتے ہیں یہ ڈاکٹرز ہمارے فرنٹ لائن سولجر ہیں کرونا کے خلاف اس جنگ میں ان ڈاکٹرز کا تحفظ بھی اتنا ہی ضروری ہے کہ جتنا کہ کسی اور متاثرہ مریض کا ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ دیگرصوبوں کی طرح سندھ کے ڈاکٹرز کو بھی رسک الاوئنس دیا جائے کیونکہ کرونا کی اصل جنگ یہ ڈاکٹرز حضرات ہی لڑرہے ہیں ،انہوں نے ہوسپیٹل کے دور میں سندھ گورنمنٹ کی جانب سے انتظامات کا بھی جائزہ لیا،علاوہ ازیں حلیم عادل شیخ دادو بھی پہنچے جہاں انہوں نے علاقہ مکینوں کے ہمراہ گورنمنٹ ہائی اسکول غریب آباد کا دورہ اسکول میں بھینسوں کے ریوڑ بندھے دیکھ کر انہوں نے سخت برہمی کا اظہار کیا موقع پر موجود میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے جہاں صحت کا نظام تباہ کیا ہے وہاں وہ تعلیم دشمن جماعت بن کر بھی سامنے آئی ہے ،

اس موقع پر ان کے ہمراہ سمیر میر شیخ ،سید مرتضیٰ شاہ،بشیر سدھیر ،عمیر شیخ ،سردار رجب شاہانی اور دیگر رہنما بھی موجو د تھے ، حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ سندھ بھر میں ملکی وسائل کو جس بے دردی کے ساتھ لوٹا گیا ہے اس کی مثال تاریخ میں کہیں نہیں ملتی ،جبکہ ان کے وزرا اور خود وزیراعلیٰ مراد علی شاہ یہ کہتے ہوئے نہیں تھکتے کہ اگر کسی نے ترقی دیکھنی ہے تو وہ سندھ میں ا?ئے۔ انہوں نے کہاکہ یہ لوگ سچ کی آواز دبادینا چاہتے ہیں میں کوئی ڈاکے نہیں ڈالتا مگریہ لوگ حلیم عادل شیخ کی ا?واز کو دبا دینا چاہتے ہیں ،میری جانب سے جو واردات ہے وہ یہ ہے کہ میں عوام کو ان کا اصل چہرہ دکھاتاہوں ،انہوں نے کہاکہ ہم اٹھارویں ترمیم کا خاتمہ نہیں کررہے مگر اٹھارویں ترمیم کے نام پر جو پیسہ ا?تاہے وہ عوام پر خرچ کرنے کا مطالبہ ضرور کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں