ایم ایس سی

سمسٹر 2022میں ایم ایس سی اور ایم اے پروگرامز کے داخلوں میں 30جون تک (لیٹ فیس کے ساتھ)تو سیع کر دی گئی ‘امان اللہ ملک

لاہور(عکس آن لائن) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس لاہور کے ریجنل ڈائریکٹر امان اللہ ملک نے کہا ہے کہ سمسٹر بہار2022میں پیش کیے گئے ایم ایس سی اور ایم اے پروگرامز کے داخلوں میں 30جون تک (لیٹ فیس کے ساتھ)تو سیع کر دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ بی ایڈ اور بی ایس پروگرامز کے سمسٹر بہار 2022کی آن لائن ورکشاپس 27جون سے شروع ہوں گی۔ مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے یونیورسٹی ویب سائٹ یا ریجنل آفس لاہور کے فون نمبر04299333578پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں