سمبڑیال

سمبڑیال:نہر اپر چناب ایک ہفتہ میں 2جانیں نگل گئی،13سالہ لڑکا تیز لہروں کی نذر ہو گیا

سمبڑیال( نمائندہ عکس آن لائن ) نہر اپر چناب ایک ہفتہ میں 2جانیں نگل گئی ، نہانے کے دوران چھلانگ لگانے والا 13سالہ لڑکا تیز لہروں کی نذر ہو گیاجبکہ ایک ہفتہ قبل ڈوبنے پر پردیسی نوجوا ن کی نعش مل گئی۔ تفصیلات کے مطابق نہر اپر چناب سمبڑیال میں نہانے کے دوران دو الگ الگ واقعات کے دوران 2نوجوان زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔

گذشتہ روز محلہ اعظم ٹاﺅن کے رہائشی سہیل مسیح کا تقریباً 13سالہ بیٹا سیموئیل مسیح نہانے کے دوران تیز بہاﺅ کی زد میں آکر گہرے پانیوں میں ڈوب گیا جس کی نعش کی تلاش کیلئے ریسکیو 1122کی ٹیم آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ تقریباً ایک ہفتہ قبل نہانے کے دوران ڈوبنے والے بہاولپور کے رہائشی 31سالہ ایوب ولد تاج محمد کی نعش نہر میں تیرنے کی اطلاع پر ریسکیو 1122ٹیم نے نوجوان کی نعش نہر سے نکال کر ورثاءکے حوالے کر دی ہے جو آہوں سسکیوں کے درمیان نعش لے کر بہاولپور روانہ ہو گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں