سلمان خان

سلمان خان جنسی ہراسگی کے الزامات کا سامنا کرنے والے ساجد خان پربرس پڑے

ممبئی(عکس آن لائن) بالی وڈ کے میگا اسٹار سلمان خان پروڈیوسر اور ڈائریکٹر ساجد خان پر برس پڑے۔اداکار سلمان خان نے جنسی ہراسگی کا سامنا کرنے والے بالی وڈ ڈائرکٹر اور پروڈیوسر ساجد خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے منافق قرار دے دیا۔ ٹی وی رئیلٹی شو بگ باس 16کے میزبان سلمان خان نے شو میں شریک ساجد خان سے سوال کیا کہ آپ اس شو میں کیا کررہے ہیں جس پر ساجد خان نے جواب دیا کہ میں جو کررہا ہوں وہ وقت آنے پر سامنے آئے گا۔

سلمان خان نے ساجد خان پر تنقید کرتے ہوئے انہیں منافق اور دہرا معیار رکھنے والا شخص قرار دیا۔ سلمان خان نے ساجد خان کو خبردار کیا کہ بہت جلد شو کی انتظامیہ اور ناظرین کے ووٹ انہیں شو سے باہر نکال دیں گے جس کی بنیادی وجہ ان کا رویہ ہوگا۔ساجد خان کیخلاف متعدد خواتین نے جنسی طورپرہراساں کرنے اور زیادتی کی کوشش کی شکایات درج کرائی ہیں۔ ساجد خان کی بگ باس سیزن 16میں شمولیت پربھی نتقید کرتے ہوئے انہیں باہر نکالنے کا مطالبہ کیا گیا تھا تاہم شو کی انتظامیہ نے یہ مطالبہ مسترد کردیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں