سعیدہ امتیاز

سعیدہ امتیاز میوزک ویڈیو میں جلوہ گرہو گئیں

لاہور( عکس آن لائن)فیشن ماڈل و اداکارہ سعیدہ امتیاز گلوکار احمد علی کی میوزک ویڈیو میں جلوہ گر ہوئی ہیں۔فیشن ماڈل اوراداکارہ سعیدہ امتیاز اپنے کام سے زیادہ اپنی تصویروں اور سوشل میڈیا پراپنی سرگرمیوں کی وجہ سے متنازعہ رہتی ہیں۔

حال ہی میں ریلیز ہونے والی گلوکاراحمد علی کی میوزک ویڈیو میں سعیدہ امتیاز جلوہ گر ہوئی ہیں ۔سعیدہ نے احمد علی کے گانے ”تیری یادیں ”کی ویڈیو ”احساس بدل جاتے ہیں اور کچھ بھی نہیں، ورنہ نفرت اور محبت ایک ہی دل سے ہوتی ہے”کیپشن کے ساتھ اپنی انسٹاگرام سٹوری میں شیئر کی تو سوشل میڈیا صارفین نے ملے جلے تاثرات کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں