سعودی ولی

سعودی ولی عہد کے عالمی سپلائی چینز کے لیے قومی اقدام کا آغاز

ریاض (عکس آن لائن)سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے گلوبل سپلائی چین ریزیلینس اقدام(جی ایس سی آر آئی)کا آغاز کیا ہے۔اس کا مقصد عالمی سپلائی چینز میں ایک اہم مرکز کی حیثیت سے مملکت کے مقام کومضبوط بنانا ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ولی عہد نے کہا کہ یہ اقدام مشترکہ کامیابیوں کے حصول کے لیے ایک بہترین موقع کے طور پر کام کرے گا۔

انھوں نے کہا کہ اس اقدام کے ساتھ ساتھ دیگر ترقیاتی اقدامات کا مقصد مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کاروں کو مملکت کے وسائل سے فائدہ اٹھانے کا موقع فراہم کرنا اور ان زنجیروں کی حمایت اور ترقی اور کامیاب سرمایہ کاری کی صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کے قابل بنانا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں